23 مئی، 2017، 5:22 PM

ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ 2 پائلٹوں سمیت چین کی سرحد پر لاپتہ

ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ 2 پائلٹوں سمیت چین کی سرحد پر لاپتہ

ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ 2 پائلٹوں سمیت ہندوستان اور چین کی سرحد کے قریب لاپتہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ 2 پائلٹوں سمیت  ہندوستان اور چین کی سرحد کے قریب لاپتہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ایئرفورس کا طیارہ سکھیکی۔30 ایم کے آئی آسام ارونا چل پردیش بارڈر کے قریب لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ طیارے میں دو پائلٹ بھی سوار تھے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ تیز پور کے شمال میں 60 کلومیٹر دوری پر منقطع ہوا۔طیارہ اس وقت لاپتہ ہوا جب پائلٹ ٹریننگ کیلئے اس کو اڑا رہے تھے جبکہ طیارے کا آخری بار رابطہ 11 بجکر 30 منٹ پر لکھیمپور کے مقام پر ہوا۔ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

News ID 1872699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha